دنیا کا وہ ملک جہاں گزشتہ 9سال میں کوئی قتل نہیں ہوا اور لوگ اپنے گھروں کے دروازے بند کرنا پسند نہیں کرتے

دنیا کا وہ ملک جہاں گزشتہ 9سال میں کوئی قتل نہیں ہوا اور لوگ اپنے گھروں کے ...
دنیا کا وہ ملک جہاں گزشتہ 9سال میں کوئی قتل نہیں ہوا اور لوگ اپنے گھروں کے دروازے بند کرنا پسند نہیں کرتے

  

ویڈوز(مانیٹرنگ ڈیسک) لکٹنسٹائن آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان واقع پہاڑی سلسلے میں ایک چھوٹا سا ملک ہے جس کا کل رقبہ 160مربع کلومیٹر ہے۔ لکٹنسٹائن شاید دنیا کا وہ پرامن ترین ملک ہے جہاں جرائم کی شرح اس قدر کم ہے کہ لوگ اپنے گھر کے دروازے ہی بند نہیں کرتے، کیونکہ انہیں چوری کا خوف نہیں ہوتا۔ لکٹنسٹائن میں 9سال سے کوئی قتل نہیں ہوا،آخری بار 2007ء میں ایک پولیس آفیسر کو قتل کیا گیا تھا۔ 1970ء اس ملک کے عوام قومیت کے نظریئے پر عمل پیرا ہوئے، تب سے یہاں جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے اور لیے ملک کی جیلیں بھی اکثر خالی ہی رہتی ہیں اور شاذونادر ہی ان میں کسی شخص کو قید کیا جاتا ہے۔ یہاں جس شخص کو2سال سے زیادہ قید کی سزا ہو اسے آسٹریا منتقل کر دیا جاتا ہے۔ 2007ء میں پولیس آفیسر کے قتل سے قبل پولیس اہلکاروں کے پاس اسلحہ بھی نہیں ہوتا تھا، لیکن اب انہیں مسلح کر دیا گیا ہے۔ لکٹنسٹائن میں 91پولیس آفیسر ہیں جبکہ 34افراد پر مشتمل سویلین سٹاف ہے، یعنی اس ملک میں کل 125سرکاری ملازمین ہیں۔ ایک بار جب لکٹنسٹائن نے انگلینڈ کو ایک فٹ بال میچ میں ہرادیاتھا تب انہیں اس فتح کے بعد ممکنہ افراتفری سے نمٹنے کے لیے آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ سے 300پولیس اہلکار منگوانے پڑے تھے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس