کراچی آپریشن منطقی انجام کو پہنچائیں گے : ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی آپریشن منطقی انجام کو پہنچائیں گے : ڈی جی رینجرز سندھ
کراچی آپریشن منطقی انجام کو پہنچائیں گے : ڈی جی رینجرز سندھ

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری آپریشن اپنے منطقی انجام کو پہنچائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں ینجرز کے اضافی اختیارات چند دن پہلے خبروں کی زینت بنے رہے تھے اور کراچی سمیت سندھ کی سیاسی جماعتوں کے حوالے سے یہ خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ رینجرز کو نہ تو اضافی اختیارات دیے جائیں اور نہ ہی ان کے اختیارات کی مدت میں مزید توسیع کی جائے ۔

دوسری جانب ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری پیغام میں واضح کیا ہے کہ کراچی ااپریشن جاری رہے گا اور سندھ رینجرز اس آپریشن کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ ڈی جی رینجرز نے اپنے اس بیان سے تمام ناقدین کو واضح جواب دیا ہے اور اپنے اس بیان سے واضح کر دیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے تک کراچی میں جاری آپریشن جاری رہے گا ۔

مزید : کراچی