فیس بک میں زبردست تبدیلی، نیوز فیڈ میں کیا دیکھنا چاہتے ہیں، اب آپ خود فیصلہ کرسکتے ہیں! طریقہ جانئے

فیس بک میں زبردست تبدیلی، نیوز فیڈ میں کیا دیکھنا چاہتے ہیں، اب آپ خود فیصلہ ...
فیس بک میں زبردست تبدیلی، نیوز فیڈ میں کیا دیکھنا چاہتے ہیں، اب آپ خود فیصلہ کرسکتے ہیں! طریقہ جانئے

  

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کا کہنا ہے کہ صارفین کو ناپسند یدہ دوستوں کی ناپسندیدہ پوسٹس سے نجات دلانے کا طریقہ تیار کرلیا گیا ہے اور اب آپ لاگ ان کریں گے تو صرف وہی پوسٹس پہلے نظر آئیں گی کہ جنہیں آپ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

فیس بک نے ایک تازہ بیان میں بتایا ہے کہ News Feed Preferences میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں اور اب فرینڈز اور پیجز کا انتخاب کرسکتے ہیں تاکہ ان کی پوسٹس آپ کی نیوز فیڈ میں ترجیحی بنیادوں پر دکھائی جائیں جبکہ قدرے ناپسندیدہ پوسٹس کو پیچھے کردیا جائے۔

News Feed Preference تک پہنچنے کیلئے اپنی موبائل ایپ کے نچلے دائیں کونے میں More پر کلک کریں، News Feed Preferenceآپ کو Settings کے نیچے ملیں گی۔ یہاں آپ جن فرینڈز کی پروفائل پکچر پر کلک کریں گے ان کی پوسٹس آپ کو دوسری پوسٹس سے پہلے دکھائی جائیں گی۔

آپ جب بھی لاگ ان کریں گے تو منتخب فرینڈز کی پوسٹس ٹاپ پر نظر آئیں گی اور ان پوسٹس کے اوپری د ائیں کونے میں ایک سٹار بھی نظر آئے گا۔ آپ سکرول ڈاؤن کرکے باقی پوسٹس کو پہلے کی طرح نارمل طریقے سے دیکھ سکتے ہیں۔

مزید نئے فیچرز کے ذریعے اب آپ باآسانی دستوں کو Unfollow کرکے ان کی پوسٹ سے نجات پاسکتے ہیں، جنہیں Unfollow کیا گیا ہے ان کے ساتھ دوبارہ رابطہ کرسکتے ہیں اور نئے پیجز کی تلاش کرسکتے ہیں۔ یہ سب فیچرز اب Preference میں دستیاب ہیں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی