جرمنی کے برآمدات میں رواں سال کے دوران تیزی سے اضافہ

جرمنی کے برآمدات میں رواں سال کے دوران تیزی سے اضافہ

برلن (اے پی پی) جرمنی کے برآمدات میں رواں سال مئی کے دوران تیزی سے اضافہ ہوا جس کے باعث فاضل تجارتی حجم 22.8ارب یورو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری اعدادوشمار کے مطابق مئی کے دوران ملکی برآمدات میں غیر متوقع طور پر 1.7فیصد اضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں 0.4فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اقتصادی ماہرین نے برآمدات میں 0.8فیصد کمی اور درآمدات میں 0.9فیصد اضافے کے توقع ظاہر کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق یورو زون کو جرمن مصنوعات کی برآمدات میں رواں سال مئی کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 5.1فیصد اضافہ ہوا جبکہ یورپی یونین سے باہر دیگر ملکوں کو جرمن مصنوعات کی فروخت میں 2.3فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : کامرس