کویت کے زرمبادلہ کے ذخائر 592ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے

کویت کے زرمبادلہ کے ذخائر 592ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے

کویت سٹی (اے پی پی) کویت کے زرمبادلہ کے ذخائر 592ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ۔ کویتی ذرائع ابلاغ نے وزیر خزانہ انس الصالح کے حوالے سے بتایاکہ 31مارچ کو ختم ہونے والے مالی سا ل2014-15ء کے دوران مالیاتی ذخائر میں 53ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور مالی سال کے اختتام پر مالیاتی ذخائر 179.2ارب دینار(592ارب ڈالر) کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کئے گئے ۔

انس الصالح نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مالی سال 2014-15ء کے دوران 13ارب ڈالر کا سرپلس حاصل ہوا۔

مزید : کامرس