خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

سنگاپور (اے پی پی)ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعہ کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ چین کے حصص بازاروں میں بہتری کیلئے حکومت اقدامات کے باعث تیزی کی صورتحال ہے ۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کے اگست میں ترسیل کیلئے معاہدے 43سینٹ کے اضافے سے 53.21ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھی سی کروڈ کے اگست میں ترسیل کے معاہدے 42سینٹ کی بہتری سیب 59.03ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔ ماہرین کے مطابق چینی حصص بازاروں میں حصص کی قیمتوں میں 30فیصد تک کی کمی کے بعد حکومتی اقدامات کے باعث تیزی آئی ہے

جو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنا ۔

مزید : کامرس