شاہ رخ نے اجے دیوگن کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا

شاہ رخ نے اجے دیوگن کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا
 شاہ رخ نے اجے دیوگن کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا

  

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے ماضی کے اختلافات بھلا کردوستی کی طرف ہاتھ بڑھا دیا ہے جب کہ یورپی ملک بلغاریہ میں دونوں اداکارخوشگوار موڈ میں ایک ساتھ نظر آئے۔بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان اور اداکارہ کاجول کی جوڑی بالی ووڈ کی کامیاب جوڑی تسلیم کی جاتی ہے جب کہ دونوں اداکاروں میں دوستی بھی کافی گہری ہے تاہم کنگ خان اور اداکار ہ کاجول کے شوہر اداکار اجے دیوگن کی دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔بالی ووڈ کی معروف فلم ’’کرن ارجن‘‘ شاہ رخ اور اجے دیون کے درمیان تنازعے کا باعث بنی جس کے بعد دونوں اداکاروں میں ایک سرد جنگ کا آغاز ہوگیا جو اداکارہ کاجول کی شادی کے بعد بھی کم نہ ہوا جب کہ کئی دفعہ دونوں اداکاروں کے درمیان صلح کی کوششیں بھی رائیگاں گئیں -

تاہم اب دونوں اداکاروں کے درمیان جمی برف پگھلنے لگی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ڈائریکٹر روہت شیٹھی کی فلم ’’ دل والے‘‘ کی شوٹنگ یورپی ملک بلغاریہ میں جاری تھی کہ اداکار اجے دیوگن کاجول سے ملنے پہنچ گئے تاہم کاجول اور روہت شیٹھی کی کوششوں سے شاہ رخ خان اور اجے دیوگن نے اختلافات بھلاتے ہوئے ماضی کے تمام گلے شکوے دور کرلیے جب کہ دونوں اداکارکے بلغاریہ کے ریسٹورنٹ میں ایک ہی ڈائننگ ٹیبل پر خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

مزید : کلچر