ماہ نور بلوچ 14جولائی کو اپنی 45ویں سالگرہ منائیں گی

ماہ نور بلوچ 14جولائی کو اپنی 45ویں سالگرہ منائیں گی

لاہور ( این این آئی )اداکارہ ماہ نور بلوچ 14جولائی (منگل )کو اپنی 45ویں سالگرہ منائیں گی ۔ ماہ نور بلوچ 14جولائی 1970ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں ۔ پی ٹی وی سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کرنے والی ماہ نور بلوچ بے شمار ڈرامہ سیریلز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ ایک فلم میں آئٹم سونگ کر کے ملک گیر شہرت حاصل کر چکی ہیں ۔ وہ اپنی 45ویں سالگرہ کا کیک اپنی اہل خانہ کے ہمراہ کاٹیں گی ۔

مزید : کلچر