فلم کی ہدایتکاری کا کوئی منصوبہ نہیں ، جوہی چترویدی

فلم کی ہدایتکاری کا کوئی منصوبہ نہیں ، جوہی چترویدی

ممبئی (آن لائن) بالی وڈ سکرپٹ رائٹر جوہی چترویدینے کہا ہے کہ ابھی فلم کی ہدایتکاری کا کوئی ارادہ نہیں ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہر کوئی ہدایتکار بن جائے گا تو رائٹر کون ہو گا انہوں نے کہا کہ آپ کو رائٹرز کی ضرورت ہے میں ہمیشہ رائٹر ہی رہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو فلمیں بنانے کی اجازت د اور ہمیں رائٹر ہی رہنے دو ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی حیران کن رائٹر رہ چکے ہیں ایسا نہیں ہوتا کہ رائٹرز اچانک بہتر ہوئے ہوں تاہم رائٹنگ ہر ایک کا فوکل پوائنٹ بن چکا ہے جو کہ غالباً شروع میں ایسا نہ تھا ۔

مزید : کلچر