اداکارہ ماہ نور نے فلم میں کام کرنے کیلئے موٹر سائیکل ، کراٹے اور گھڑ سواری سیکھنا شروع کر دی

اداکارہ ماہ نور نے فلم میں کام کرنے کیلئے موٹر سائیکل ، کراٹے اور گھڑ سواری ...

لاہور ( این این آئی) اداکارہ ماہ نور نے فلمساز بلال اختر کی نئی فلم میں کام کرنے کیلئے موٹر سائیکل ، کراٹے اور گھڑ سواری سیکھنا شروع کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی کے فلم پروڈیوسر بلال اختر نے اداکارہ ماہ نور کو اپنی نئی فلم میں ٹائٹل رول کے لئے کاسٹ کیا ہے جس میں ماہ نور لیڈی کمانڈو کا کردار ادا کریں گے ۔ اس کردار کو حقیقی بنانے کے لئے اداکارہ ماہ نور نے موٹر سائیکل کے ساتھ کراٹے اور گھڑ سواری کی تربیت لینا شروع کر دی ہے ۔ توقع ہے کہ ان کی نئی فلم کی شوٹنگ ستمبر میں کراچی میں شروع کی جائے گی ۔

مزید : کلچر