افسانہ نگار ، شاعر اور کالم نویس احمد ندیم قاسمی کی 9ویں برسی منائی گئی
لاہور (این این آئی )اردو ادب کی نامور شخصیت افسانہ نگار ، شاعر اور کالم نویس احمد ندیم قاسمی کی 9ویں برسی منائی گئی ۔ احمد ندیم قاسمی 20 نومبر 1916ء کو پنجاب کے علاقے خوشاب میں پیدا ہوئے۔ان کا اصل نام احمد شاہ تھا اورندیم ان کا تخلص تھا۔1942میں لاہور آگئے اور یہاں دو جریدوں’’ تہذیبِ نسواں‘‘ اور’’ پھول‘‘ کی ادارت سنبھالی۔وہ شاعر، افسانہ نگار، کالم نگار اور صحافی بھی تھے، انھوں نے پچاس سے زائد کتابیں تحریر کیں اور ان کی شاعری کے بارہ مجموعے منظرِ عام پر آئے۔انیس سو باسٹھ میں ان کی ایک مشہور ہونے والی نظم کے چند مصرعے کچھ یوں ہیں۔ریت سے بت نہ بنا اے مِرے اچھے فنکارایک لمحے کو ٹھہر میں تجھے پتھر لا دوں میں تیرے سامنے انبار لگا دوں لیکن کون سے رنگ کا پتھر تیرے کام آئے گا۔
انہیں اردو ادب کے لئے خدمات پر1968ء میں تمغہ حسنِ کاکردگی اور 1980ء میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔اردو ادب کی یہ ہمہ جہت شخصیت 10 جولائی2006 ء کو اس دنیا سے رخصت ہوگئی لیکن اپنی تخلیقات کی صورت میں وہ آج بھی زندہ ہیں۔