جاوید شیخ عیدالفطر پر اپنی تین میگا نئی فلمیں ریلیز ہونے پر خوش

جاوید شیخ عیدالفطر پر اپنی تین میگا نئی فلمیں ریلیز ہونے پر خوش

لاہور (فلم رپورٹر) اداکار وہدایت کار جاوید شیخ عیدالفطر پر اپنی تین میگا نئی فلمیں ریلیز ہونے پر خوش ہیں۔جاوید شیخ نے ایک ملاقات میں کہا کہ امید ہے ان کی تینوں نئی فلموں ’’ بن روئے‘‘ رانگ نمبر اور’’ہلا گلا‘‘ عیدالفطر پر شائقین کو بہت پسند آئینگی اور فلم انڈسٹری کا ایک نیا دور شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا فلموں کے کامیاب ہونے سے نئی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

مزید : کلچر