شہلا خان کا ویڈیو’’جنون ‘‘ کاٹیزر سوشل میڈیا پر ریلیز

شہلا خان کا ویڈیو’’جنون ‘‘ کاٹیزر سوشل میڈیا پر ریلیز

لاہور (فلم رپورٹر)یوکے میں مقیم گلوکارہ شہلا خان نے اپنے نئے ویڈیو ’’جنون ‘‘کاٹیزر سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا۔تفصیلات کے مطابق اس ٹیزر کو یوٹیوب، ڈیلی موشن اور فیس بک سمیت دیگر سماجی روابط کی ویب سائیٹس پر ریلیز کیا گیا ہے جو بہت زیادہ مقبولیت حاصل کررہاہے اس ویڈیو کو پانام ورما نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اس میں غیرملکی ماڈلزبھاشامکھرجی اور شفا خان نے ماڈلنگ کی ہے اس گانے کا میوزک کامران اختر نے ترتیب دیاتھا۔ایک ملاقات میں شہلا خان نے بتایاکہ ان کے ویڈیو کے ٹیزر کو بہت زیادہ پسند کیا جارہاہے اور اب اسے عید سے قبل چینلز پر بھی چلادیاجائیگا۔

مزید : کلچر