ابراہیم فیض کے البم’’تیری یاد‘‘ کی پانچ ہزار سے زائد کاپیاں فروخت

ابراہیم فیض کے البم’’تیری یاد‘‘ کی پانچ ہزار سے زائد کاپیاں فروخت

لاہور (فلم رپورٹر)برطانوی نژاد پاکستانی گلوکار ابراہیم فیض کے نئے البم’’تیری یاد‘‘ نے عوامی مقبولیت حاصل کرلی،ملک بھرمیں پانچ ہزار سے زائد کاپیاں فروخت ہوگئیں،تفصیلات کے مطابق ابراہیم فیض کے مذکورہ البم کو گذشتہ دنوں اے ٹی پی کمپنی نے ویڈیو ڈی وی ڈی پر ملک بھرمیں ریلیز کیا تھا جس نے بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی تھی اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کمپنی نے اس البم کو دوبارہ مارکیٹ میں بھیجا جو ابتدائی دنوں میں ہی فروخت ہوگیا۔ایک ملاقات کے دوران ابراہیم فیض نے بتایاکہ میوزک کے اس وگرگو ں حالات کو دیکھتے ہوئے اتنی زیادہ تعداد میں البم کا فروخت ہونا ایک بہت بڑی کامیابی ہے میں اس چاہت پر اپنے پرستاروں کا مشکور ہوں ابراہیم فیض نے مذید بتایاکہ وہ ان دنوں اپنے نئے البم کے ٹریکس ریکارڈ کروارہے ہیں جن کی ویڈیوز عیدکے بعد مکمل کی جائینگی اور اس البم کو بھی بین الاقوامی سطح پر ریلیز کیا جائیگا۔

مزید : کلچر