فلمسازوں ، فنکاروں اور ڈائریکٹرزکی عیدالفطر کے بعد نئی فلموں کی منصوبہ بندی

فلمسازوں ، فنکاروں اور ڈائریکٹرزکی عیدالفطر کے بعد نئی فلموں کی منصوبہ بندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) فلمساز عفور بٹ، سید نور اور چوہدری اعجاز کامران، عیدالفطر کے بعد اپنی نئی فلموں کا آغاز کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ان لوگوں کے علاوہ دیگر نامور فلمسازوں ، فنکاروں اور ڈائریکٹرز نے بھی نئی فلمیں بنانے کی تیاری کر لی ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق نئی فلموں پر 50 کروڑ سے زائد سرمایہ کاری متوقع ہے۔ ان تمام نئی فلموں کو جدید ڈیجیٹل سسٹم پر بنایا اور ریلیز کیا جائے گا۔ دوسری جانب فلم انڈسٹری کی بدحالی کو دور کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

مزید :

کلچر -