فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ہاکی کھلاڑیوں سے استعفیٰ مانگنے کا نوٹس لے لیا

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ہاکی کھلاڑیوں سے استعفیٰ مانگنے کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم کی بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ہاکی کے کھلاڑیوں سے استعفیٰ مانگنے کا سخت نوٹس لے لیا اور صبح دس بجے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں یا کپتان سے استعفے مانگنے والوں کو گلے سے دبوچ لیں گے۔کمیٹی کا کہنا ہے کہ رانا مجاہد کون ہوتے ہیں قومی کھیل کے کپتان سے استعفیٰ طلب کرنیوالے؟ جوعہدیدار پلیئرز کو عزت نہیں دیں گے، وہ عہدے پر نہیں رہیں گے۔کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے اور انھیں برطرف کرنے پر غور شروع کردیا ہے،جس کیلئے کمیٹی کا مشاورتی اجلاس صبح دس بجے ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی