آسٹریلیا کی انڈر 19کرکٹ ٹیم اگست میں سیریز کھیلنے انگلینڈ جائیگی
سڈنی (اے این این )آسٹریلیا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم رواں برس اگست میں ایک ٹیسٹ اور5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لئے برطانیہ کا دورہ کرے گی ۔ آسٹریلوی ٹیم دورہ کا آغاز ٹیسٹ میچ سے کرے گی جو کہ 4 سے 7 اگست تک کھیلا جائے گا ۔ اس کے بعد 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا۔ پہلا ایک روزہ میچ 11 اگست کو کھیلا جائے گا ۔ دوسرا ایک روزہ میچ 14 اگست کو کھیلا جائے گا ۔ سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ 17 اگست کو کھیلا جائے گا ۔ چوتھا ایک روزہ میچ 20 اگست کو کھیلا جائے گا ۔ سیریز کا 5 اور آخری ایک روزہ میچ 22 اگست کو کھیلا جائے گا ۔ سیریز کے ایک روزہ میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔