کیریبین پریمیئر لیگ،کرس گیل کی سنچری کی بدولت جمیکا تلاواز نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کو 50 رنز سے ہرا دیا
جمیکا (اے پی پی) کیریبین پریمیئر کرکٹ لیگ میں کرس گیل کی طوفانی سنچری کی بدولت جمیکا تلاواز نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کو 50 رنز سے ہرا دیا، ٹرینیڈاڈ کی ٹیم 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 130 رنز بنا سکی، جمیکن بلے باز گیل نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باؤلرز کی خوب دھنائی کی اور شاندار سنچری مکمل کی، انہوں نے 57 گیندوں پر 9 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 105 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ جمیکا میں کھیلے گئے میچ میں جمیکاتلاواز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 180 رنز بنائے، گیل نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 105 رنز کی دلکش اننگز کھیلی اور ٹاپ سکورر رہے، سلیمان بین نے دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں ٹرینیڈاڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 130 رنز تک محدود رہی۔
، جیک کیلس 46 رنز بنا کر نمایاں رہے، کامران اکمل دو رنز بنا سکے، کرشمر سینٹوکی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔