کامیاب ہونے کیلئے محنت کی ضرورت ہوتی ہے،آخری گیند تک ہار تسلیم نہیں کی،ڈینس للی

کامیاب ہونے کیلئے محنت کی ضرورت ہوتی ہے،آخری گیند تک ہار تسلیم نہیں کی،ڈینس ...
کامیاب ہونے کیلئے محنت کی ضرورت ہوتی ہے،آخری گیند تک ہار تسلیم نہیں کی،ڈینس للی

  

سڈنی (اے این این )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر ڈینس للی نے فاسٹ باؤلرز کو کامیابی کے لئے اپنے کھیل سے محبت کرنے مشورہ دیا ہے۔ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ آج کل کے فاسٹ باؤلر اپنے کھیل پر توجہ دینے کے بجائے پیسہ کمانے کی لگن میں ہے اور اسی وجہ سے زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے سے وہ انجری کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فاسٹ باؤلرز کو کامیابی کے راستے پر گامزن ہونے کے لئے اپنے کھیل سے محبت کرنا ہوگی اور اپنی فٹنس کو دیکھتے ہوئے کرکٹ کھیلنا ہوگی۔اپنے کیرئیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے کیرئر کے دوران آخری بال تک ہار تسلیم نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے کیرئر کے دوران آخری بال تک کامیابی کے لئے جان لڑائی اور کبھی بھی کسی میچ میں ہار نہیں مانی ۔ رواں ماہ 18 جولائی کو اپنی 66 ویں سالگرہ منانے والے سابق فاسٹ باؤلر نے کہاکہ انہیں کئی مرتبہ شدید نوعیت کی انجری کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن اس سے ان کی کرکٹ سے محبت میں کبھی کمی واقع نہیں ہوئی بلکہ ان کا عزم مزید پختہ ہوا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جب بھی میدان میں اترتے تو ان کے ذہن میں ہمیشہ یہ ہی ہوتا کہ اپنی ٹیم کے لئے زیادہ سے زیادہ وکٹیں کیسے حاصل کی جائیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی