جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ کل میرپور میں کھیلا جائیگا

جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ کل میرپور میں کھیلا ...

میر پور(اے این این )جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ( کل )اتوار کو کھیلا جائے گا۔اس کے قبل دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹوءٰنٹی20 میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلی گئی تھی۔ اس سیریز میں جنوبی افریقہ نے کامیابی اپنے نام کی۔ ایک روزہ سریز کادوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن 2 بجے جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ دن 3 بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 15 جولائی کو کھیلا جائے گا ۔ ایک روزہ سیریز کے اختتام پر دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا ۔ پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 جولائی تک کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 جولائی سے 3 اگست تک کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش کو 2000 میں ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کا درجہ دیا تھا جس بعد بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کے خلاف چار دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریزکھیلی ہے ۔ ؂

ان چاروں سیریز میں بنگلہ دیش کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی