ومبلڈن اوپن ٹینس،جیمی مرے اور جان پیئرز مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ

ومبلڈن اوپن ٹینس،جیمی مرے اور جان پیئرز مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ

لندن (اے پی پی) جیمی مرے اور جان پیئرز پیش قدمی کے سلسلے کو بڑھاتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے۔ فائنل میں مرے اور پیئرز کا مقابلہ جین جولین راجر اور ہوریا ٹیکوا سے ہو گا۔ سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میچ میں برطانیہ کے جیمی مرے اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار جان پیئرز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایلرچ اور فلپ کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-3، 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی، دوسرے سیمی فائنل میں ہالینڈ کے جین جولین راجر اور ان کے جوڑی دار ہوریا ٹیکوا نے بھارت کے روہن بوپنا اور مرگیا کو شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی