مصباح الحق آج ویسٹ انڈیز کے گراؤنڈ میں ایکشن میں نظر آئیں گے

مصباح الحق آج ویسٹ انڈیز کے گراؤنڈ میں ایکشن میں نظر آئیں گے

بارباڈوس(آئی این پی) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد کولمبو سے ویسٹ انڈیز پہنچ گئے۔ وہ 11 جولائی کو کریبیئن پرییمیئر لیگ میں بارباڈوس ٹرائیڈینٹس کی نمائندگی کریں گے۔ مصباح الحق کو آل راؤنڈ شعیب ملک کی جگہ اس ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ لیگ کے اختتام تک اس ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ آل راؤنڈ شعیب ملک سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ویسٹ اڈیز سے پاکستان پہنچے اور اب تک ٹیم کے ساتھ دمبولا میں موجود ہیں۔ مصباح الحق ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائر ہو چکے ہیں اس لئے وہ سری لنکا کے خلاف صرف ٹیسٹ سیریز میں شامل تھے۔

کریبیئن پریمیئر لیگ کے میچز ان دنوں ویسٹ انڈیز میں جاری ہیں، ان میچز میں پاکستان کے کامران اکمل، سہیل تنویر شاہد آفریدی اور چند دیگر کھلاڑی بھی شریک ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی