کامن ویلتھ گیمز2018ء آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں منعقد ہونگے

کامن ویلتھ گیمز2018ء آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں منعقد ہونگے

گلاسکو (اے این این)کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن کے زیر اہتمام 2018 ء کے کامن ویلتھ کھیل آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں منعقد ہوں گے۔ان کھیلوں کی میزبانی کے لیے سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا اور گولڈ کوسٹ اہم دعویدار تھے۔گولڈکوسٹ آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ کا اہم شہر ہے۔دولت مشترکہ کھیلوں کی اسی برس کی تاریخ میں آسٹریلیا چار بار ان کھیلوں کی میزبانی کرچکا جبکہ سری لنکانے پہلی بار اس کی دعویداری پیش کی تھی۔

گولڈ کوسٹ میں پہلے سے موجود سہولیات کی بنیاد پر دعویداری پیش کی گئی تھی جبکہ 2004 میں سونامی سے متاثرہ ہمبن ٹوٹاکے حکام نے وعدہ کیا تھا کہ اگر انہیں ان کھیلوں کی میزبانی کا موقع ملتا ہے تو 2016 تک وہ عالمی سطح کے نئے سٹیڈیمز کے علاوہ بین الاقوامی ہوائی اڈہ اوردیگر بنیادی ڈھانچہ تیار کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی