ملتان ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات 21جولائی کوہونگے

ملتان ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات 21جولائی کوہونگے

بورے والا(نامہ نگار)ملتان ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات 21جولائی کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہونگے9سال بعد ہونے والے انتخابات شاہین اور فرینڈز گروپ آمنے سامنے آگئے صدارت اور سیکرٹری کے لیے امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے کل18ووٹررز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر ملتان ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کے عہدوں کیلئے انتخابات 21جولائی کو پی سی بی کی جانب سے نامزد کردہ الیکشن کمشنر احمد شہزاد رانا اور معاون کاشف زاہد کی نگرانی کرکٹ سٹیڈیم ملتان میں پولنگ ہو گی واضح رہے کہ ملتان ریجن کے انتخابات 9سال کے طویل عرصہ کے بعد ہو رہے ہیں 2006میں پی سی بی کے چیئرمین ذکاء اشرف کے قریبی اور قابل اعتماد ساتھی عظمت پرویز کے بھائی شفقت پرویز کو ملتان ریجن ایڈہاک کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا۔

جو کہ 2014تک ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین رہے2014میں اُنکی جگہ اوکاڑہ سے سید الطاف حسین شاہ کو چیئرمین نامزد کر دیا گیا اور2015میں ڈی جی خاں کے پروفیسر صادق علی کو ایڈہاک چیئرمین لگایا گیا جن اضلاع کے18ووٹررز صدر،سیکرٹری اور خزانچی ووٹ کا حق استعمال کریں گے اُن میں وہاڑی،ملتان،خانیوال،لودھراں،ساہیوال اور اوکاڑہ کے اضلاع شا مل ہیں ڈی جی خاں میں ضلعی کرکٹ ایسوسی ایشنوں کے انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ووٹ کا حق نہیں دیا گیا ڈی جی خاں سے صدارت کے عہدہ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے دو امیدوران احمد نواز چانڈیو اور محمد زبیر خاں میں سے احمد نواز چانڈیو بی اے پاس نہ ہونے کی وجہ سے اُنکے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے دیگر اضلاع سے جن امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں اُن میں صدارت کے لیے فرینڈز گروپ کے آفتاب احمد(ڈی جی خاں)،ملک امتیاز احمد(ملتان)،شاہین گروپ کی جانب سے طارق سہیل(ساہیوال)،خالد محمود (اوکاڑہ)محمد سلیم تونسوی(ملتان)،جنرل سیکرٹری کے عہدہ کے لیے فرینڈز گروپ کے زاہد خاں برکی(وہاڑی)،قیصر شہزاد کھچی(وہاڑی)،شاہین گروپ کی جانب سے محمد سلیم تونسوی(ملتان)،خالد محمود(اوکاڑہ) اور محمد آصف شاہ(ملتان) نے اپنے کاغذات جمر کروا دئیے ہیں جن میں وہاڑی سے جنرل سیکرٹری جنرل سیکرٹری امیدوار زاہد خاں برکی نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ بی اے کی ڈگری کی بجائے تنظیم المدارس(جموں کشمیر)کی سند جمع کروائی ہے جسے الیکشن کمیشن نے تصدیق کے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے الحاق اور بی اے کے برابر ہونے کا ثبوت طلب کرلیا ہے دونوں گروپ اپنے حتمی امیدواروں کا فیصلہ 16جولائی تک کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی