پاکستان سے ہارنے پر لنکن میڈیاسنگاکارا پر برس پڑا

پاکستان سے ہارنے پر لنکن میڈیاسنگاکارا پر برس پڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پالی کیلے(آن لائن) سری لنکا کے لیجنڈ پلیئر سنگاکارااب کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے قریب ہیں اور انہوں نے متبادل ذرائع سے آمدنی کے حصول کیلئے کاؤنٹی کرکٹ میں اپنا کیریئر بنانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردیئے ہیں۔ پالی کیلے ٹیسٹ میں عدم شرکت کی بھی بڑی وجہ یہی تھی کہ سنگاکارا کاؤنٹی ٹیم کو جوائن کرنا چاہتے تھے۔سنگاکارا کا یہ فیصلہ سری لنکن بورڈ نے تو قبول کرلیا تاہم کرکٹ کے سینیئرز کو ان کا یہ فیصلہ ہضم نہیں ہورہا ہے۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کہتے ہیں کہ کمارا سنگاکارا دولت کی خاطر کاؤنٹی کھیلنا چاہتے ہیں تاہم انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ ملکی وقار دولت سے بڑھ کے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا سے کہتا کہ وہ قومی ذمہ داریوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ذاتی فائدے کو ترجیح دینا چاہتا ہے تو کرکٹ بورڈ اسے کہتا ہے کہ وہ کرکٹ کھیلنا چھوڑ دے اور جاکے پتنگ بازی کرے۔