موفارا نے ڈائمنڈ لیگ میں پانچ ہزار میٹر ریس جیت لی

موفارا نے ڈائمنڈ لیگ میں پانچ ہزار میٹر ریس جیت لی

جنیوا(این این آئی) ڈبل اولمپک چیمپئن موفارا نے ڈائمنڈ لیگ میں پانچ ہزار میٹر ریس جیت لی خواتین کی دو سو میٹر کی ریس میں امریکا کی ایلیسن فیلیکس فاتح رہیں ۔ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ کے پانچ ہزار کلومیٹر دوڑ کے مقابلوں میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اور ڈبل اولمپک چیمپئن موفارا نے کامیابی حاصل کی ۔ موفارا نے مقررہ فاصلہ تیرہ منٹ اور گیارہ اعشاریہ سات سات سیکنڈزمیں طے کیا ۔ خواتین کی دو سومیٹر کی ریس میں امریکا کی ایلیسن فیلیکس فاتح رہیں ۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ بائیس اعشاریہ صفر نو سکینڈ میں طے کیا ۔ خواتین کی 100 میٹر ہرڈل ریس میں امریکہ کی ہی ڈان ہارپر نیلسن نے 12 اعشاریہ 44 سیکنڈز میں بازی اپنے نام کی ۔ ویمنز 400 میٹر ریس میں باہماس کی ہونائی ملر نے فتح سمیٹی جبکہ مینز 200 میٹر ریس میں برطانیہ کے اتھلیٹ زرنل ہیوز نے کامیابی حاصل کی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی