ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ جمہوریہ چیک کے زڈینک سائبر نے جیت لیا

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ جمہوریہ چیک کے زڈینک سائبر نے جیت لیا

فرانس (اے این این)ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ جمہوریہ چیک کے زڈینک سائبر نے جیت لیا ، فرانس میں جاری سائیکل ریس کے چھٹے مرحلے میں شرکا نے برتری حاصل کرنے کے لیے خوب پھرتیاں دکھائیں ۔ ایبی وائل سے لی ہاورے تک 191 اعشاریہ 5 کلومیٹر پر مشتمل کا فاصلہ جمہوریہ چیک کے زڈینک سٹائبر نے 4 گھنٹے 53 منٹ 46 سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا ۔ سلواکیا کے پیٹر ساگن نے 2 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر فنش لائن عبورکی ۔

فرانسیسی سائیکلسٹ برائن کوکوارڈ نے تیسری جبکہ جرمنی کے جون ڈیگنکولب کی چوتھی پوزیشن رہی ۔ جرمنی کے ٹونی مارٹن کندھے کی انجری کے باعث چھٹے مرحلے سیباہر ہوگئے جبکہ مجموعی طور پر ریس میں ٹاپ پوزیشن پر ٹونی مارٹن کا راج برقرار ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی