گرین شرٹس کے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے امکانات موجود مگر خطرات بھی لاحق

گرین شرٹس کے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے امکانات موجود مگر خطرات بھی لاحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کولمبو(آئی این پی)عالمی رینکنگ میں نویں نمبرپرموجود پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے سری لنکا کے خلاف 11 جولائی سے شروع ہونے والی 5میچز کی ون ڈے سیریز اہمیت اختیارکرگئی ہے۔شاہین ون ڈے میچز میں سری لنکا کو پچھاڑ کر ہی شاہین چیمپئنز ٹرافی کیلئے جگہ بنا سکتے ہیں۔گرین شرٹس کو اگرچیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے داغ سے بچنا ہے توسری لنکا کو وائٹ واش کرنا ہوگا۔ 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں اگر پاکستان کرکٹ ٹیم 5 میں سے 3 میچز بھی جیت گئی تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے مگر 5 میچز کی سیریز اگر صفر سے شکست گرین شرٹس کا مقدر ٹھہری تو چیمپئنز ٹرافی سے ان کا پتہ صاف ہو جائے گا۔اگر ون ڈے سیریز میں سری لنکن ٹیم نے تین، دو سے کامیابی حاصل کرلی تو تو بھی شاہینوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ کیونکہ اس صورت میں رینکنگ میں ساتویں نمبرپرموجود بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کا ایک میچ جیت کر چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کا حقدار بن جائیگا۔ایسی صورت میں اگر مگر کے ساتھ پاکستان ،زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کی سہ ملکی سیریز گرین شرٹس کے لئے اہمیت اختیار کر جائے گی۔اس وقت پاکستان ون ڈے رینکنگ میں نویں نمبر جبکہ ایک پوائنٹ کی برتری کے ساتھ ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پر ہے۔