کوہلی اورانوشکا لندن پہنچ گئے

کوہلی اورانوشکا لندن پہنچ گئے

لندن(آئی این پی) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور ان کی گرل فرینڈ اداکارہ انوشکا شرما ان دنوں چھٹیاں منانے میں مصروف ہیں۔ دونوں دنیا کے مختلف ملکوں کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے لندن میں ومبلڈن میں ثانیہ مرزا کا میچ بھی دیکھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی نے ومبلڈن میں ثانیہ مرزا اور ان کی ڈبلز پارٹنر مارٹینا ہنگس کا چوتھے راؤنڈ کا میچ دیکھا۔ اس موقع پر دونوں نے میڈیا کو دور رکھنے کا فیصلہ کیا اور اپنی تصویریں بنانے سے روک دیا۔ ویراٹ کوہلی بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہیں تاہم ان دنوں وہ چھٹیوں پر ہیں۔ انہیں زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز سے آرام دیا گیا ہے۔

چند روز قبل کوہلی اور انوشکا ملائشیا میں موجود تھے تاہم اب وہ لندن پائے گئے ہیں۔ کوہلی اور انوشکا شرما گزشتہ تین سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں تاہم دونوں کی طرف سے پسندیدگی کا اقرار ورلڈ کپ کے قریب کیا گیا تھا جب کوہلی نے ٹوئٹر کے ذریعے انوشکا کو مائی لو کہہ کر پکارا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی