پولیس اہلکار نے دو لاکھ روپے کے عوض فرار کروانے کی یقین دہانی کروائی : ملزم فیصل

پولیس اہلکار نے دو لاکھ روپے کے عوض فرار کروانے کی یقین دہانی کروائی : ملزم ...
پولیس اہلکار نے دو لاکھ روپے کے عوض فرار کروانے کی یقین دہانی کروائی : ملزم فیصل

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس حراست سے دو مرتبہ فرار ہونے والے ملزم فیصل کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے جس میں اس نے انکشاف کیا ہے کہ اسے پولیس اہلکار عمران نے فرار کروایا ۔ میڈیا پر آنے والی ویڈیو میں ملزم فیصل نے بتایا ہے کہ پولیس اہلکار عمران نے دو لاکھ روپے کے عوض اسے فرار کروانے کی یقین دہانی کروائی اور وہ دو مرتبہ پولیس حراست سے فرار ہوا ہے ۔ ملزم فیصل کے انکشافات کے بعد پولیس نے اپنے اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے ۔ واضح رہے ملزم فیصل کراچی پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب ہے ۔

مزید : کراچی