چین نے افغانستان کو سیکورٹی تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کروا دی

چین نے افغانستان کو سیکورٹی تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کروا دی
چین نے افغانستان کو سیکورٹی تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کروا دی

  

کابل ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چین نے سیکورٹی معاملات پر افغانستان کی مدد کرنے اور تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کروا دی ہے ۔

افغان میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے افغان صدر اشرف غنی کو سیکورٹی تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کروائی ہے جس کے تحت چین افغانستان کو سیکورٹی آلات ، ٹیکنالوجی اور تربیت بھی فراہم کرے گا ۔ افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کی اس یقین دہانی پر دونوں ممالک کے درمیان جلد تعاون کا آغاز ہو جائے گا ۔ یاد رہے پاکستان میں ہونے والے افغان طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں چین بھی ثالثی کے طور پر موجود ہے اور اس مذاکراتی عمل کے تمام فریقین افغانستان میں قیام امن کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی