نوجوان نے بناء خلل مسلسل ویڈیو گیمز کھیلنے کیلئے اپنی محبوبہ کے ساتھ کیا انتہائی کام کر ڈالا؟ جان کر کوئی بھی چکرا جائے

نوجوان نے بناء خلل مسلسل ویڈیو گیمز کھیلنے کیلئے اپنی محبوبہ کے ساتھ کیا ...
نوجوان نے بناء خلل مسلسل ویڈیو گیمز کھیلنے کیلئے اپنی محبوبہ کے ساتھ کیا انتہائی کام کر ڈالا؟ جان کر کوئی بھی چکرا جائے

  

برلن (نیوز ڈیسک) ویڈیو گیمز کا شوق آج کے نوجوانوں میں بہت عام پایا جاتا ہے لیکن ایک جرمن نوجوان ویڈیو گیم کا کچھ ایسا رسیا نکلا کہ اس کی خاطر اپنی محبوبہ کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت کرڈالی۔

ایک جرمن عدالت کو بتایا گیا کہ نوجوان لڑکی جب دن بھر دفتر میں کام کے بعد گھر واپس لوٹی تو اس کا دوست 23 سالہ نوجوان ایک ویڈیو گیم کھیلنے میں مصروف تھا۔ دن بھر کے کام سے لوٹنے والی لڑکی دوست کی توجہ اور آرام کی طلب گار تھی مگر وہ گیم جاری رکھنے کیلئے اتنا بے قرار تھا کہ محبوبہ سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا۔ عدالت میں ملزم نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنی محبوبہ کیلئے چائے بنائی اور اس میں نشہ آور دوا کے پانچ قطرے ٹپکادئیے۔ ملزم یہ شیطانی حرکت کرنے کے بعد ساری رات گیم کھیلتا رہا، جبکہ اس کی محبوبہ اگلے دن دوپہر تک مدہوش پڑی رہی، اور ظالم نے لڑکی کو مردے کی طرح بے سدھ پڑی دیکھ کر بھی اس کی خبر نہ لی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ نوجوان نے گیم کے شوق میں معصوم لڑکی کی جان خطرے میں ڈال دی۔ خوش قسمتی سے وہ دوسرے دن جاگ اٹھی ورنہ یہ بھی ممکن تھا کہ وہ ہمیشہ کیلئے سوجاتی۔ عدالت نے شیطان صفت نوجوان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 500 یورو (تقریباً 5600 پاکستانی روپے) کا جرمانہ کردیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس