مشیر صحت کا دورہء شاہدرہ،سیلاب کی روک تھام کے انتظامات کاجائزہ لیا

مشیر صحت کا دورہء شاہدرہ،سیلاب کی روک تھام کے انتظامات کاجائزہ لیا

لاہور( جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جمعتہ المبارک کے روز شاہدرہ اور کا لا خطائی کے علاقوں کا دورہ کیا اور دریائے راوی پر سیلاب کی روک تھام کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر محکمہ زراعت ، آبپاشی اور پی ڈی ایم اے کے سینئر افسران کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ خواجہ سلمان رفیق نے شاہدرہ او رکا لا خطائی روڈ پر دریائے راوی پر بنائے گئے بند وں اور پشتوں کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دریا کے بندوں کو طے شدہ معیار کے مطابق مزید مضبوط بنایاجائے ۔ خواجہ سلمان رفیق نے افسران کو ہدایت کی کہ پری فلڈ انتظامات کو فول پروف بنایا جائے اور دریا کے پشتوں کی دن رات نگرانی کی جائے ۔ مشیر صحت نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزراء اراکین اسمبلی اور سرکاری محکموں کے سینئر افسران کو صوبے بھر میں پری فلڈ انتظامات کی نگرانی کا کام سونپا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سیلاب کی صورت میں عوام کے جان و مال کے تحفظ اور انہیں ہر قسم کا ریلیف فراہم کرنے کے لئے پوری طرح مستعد اور چوکس ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1