ڈینگی کے خلاف جنگ میں ہر فرد کردار اد کرے،وحید عالم خان

ڈینگی کے خلاف جنگ میں ہر فرد کردار اد کرے،وحید عالم خان

لاہور( جنرل رپورٹر)چیئرمین ڈینگی سرویلنس کمیٹی نشتر ٹاؤن وحید عالم خان ایم این اے نے کہا ہے کہ ڈینگی کے تدارک کے لئے بھرپور کاوشیں کی گئیں اور ڈینگی کے خلاف جنگ ایک مسلسل عمل ہے انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس سے بچنے کے لئے علماء سمیت معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار اداکرنا ہے۔انہوں نے علماء کرام سے کہا کہ وہ اپنے خطبات میں عوام کو گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے کی تلقین کریں تا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہو اور ڈینگی بخار سمیت دیگر متعددی بیماریوں سے بچا جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1