فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے وارڈنز کیلئے افطاری

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے وارڈنز کیلئے افطاری

لاہور( نمائندہ خصوصی) جماعۃا لدعوۃ پاکستان کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹریفک وارڈنز کے لئے افطاری کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔شہر کے اہم مقامات پر تعینات سینکڑوں ٹریفک وارڈنز تک افطار باکس و مشروب پہنچایا گیا۔تفصیلات کے مطابق اہم شاہراہوں، سگنلز و عوامی مقامات پر ٹریفک بحال رکھ کر لاکھوں شہریوں کو افطار کے لیے بروقت منزل مقصود تک پہنچانے والے ٹریفک وارڈن کا روزہ سڑک پر ہی افطار ہوجاتا ہے۔جماعۃ الدعوۃ کے رفاہی ادارہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے گزشتہ روز گلبرگ، ڈیفنس اور فیروز پورروڈ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر ڈیوٹی پر موجود 700ٹریفک وارڈن تک افطار بکس و مشروب پہنچایاجس پر انہوں نے ایف آئی ایف کے اس اقدام کو سراہا ۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے چوکوں وچوراہوں پر تعینات ٹریفک وارڈنز تک افطارباکس پہنچائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1