پنجاب حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،میاں ایوب

پنجاب حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،میاں ایوب

لاہور( وقائع نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پنجاب حکو مت مکمل طور پر امن و امان کو قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے آئے روز صوبے میں قتل و غارت گری، چوریاں ،ڈاکے ، اغواء برائے تاوان کی وارداتیں ہو رہی ہیں صوبے کے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں سے عوام کو معطمین کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔میاں محمد ایوب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے سستے رمضان بازار ایک فراڈ بازاروں میں تبدیل ہو چکے ہیں جس میں عوا م کے ساتھ سستے کے نام پر دھوکہ کیا جا رہا ہے ان بازاروں میں عوام کو کسی قسم کا بھی ریلیف نہیں مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ترجیح میں عا م آدمی کی بہتری شامل ہی نہیں ہے لوڈ شیڈنگ نے عوام کا برا حال کر دیا ہے غریب عوام موجودہ بے حس حکمرانوں سے سخت تنگ آ چکے ہے جنہوں نے عوام سے ان کا سکھ چین اور خوشیاں بھی چھین لی ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1