بلدیاتی اداروں کی عدم موجودگی سے لاہور مسائلستان بن گیا،ذکر اللہ مجاہد

بلدیاتی اداروں کی عدم موجودگی سے لاہور مسائلستان بن گیا،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)قائمقام امیرجماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کی عدم موجوگی کے باعث لاہور مسائل کی آما جگاہ بنا ہوا ہے ایک معمولی بارش کی وجہ سے پار کس اور سٹرکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری ادارے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں شہری آئندہ بلدیاتی انتخابات میں عوام کا درد رکھنے والے اُمیدواروں کو ووٹ دیں۔ انہو ں نے کہا کہ قوم کی تقدیر اس وقت تک نہیں بدل سکتی جب تک بوسیدہ نظام اورآزمودہ چہروں سے چھٹکارا حاصل اور ووٹ دینے کا مجموعی رویہ درست نہیں ہوتا ۔آج پھر پرانے شکاری نئے جال کے ساتھ میدان میں آنے کے لیے کوشاں ہیں ۔انہوں مذید کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں لاہور کی عوام کی 60سالہ محرومیوں کا ازالہ ہو گا ۔ بلدیاتی نظام کے باعث گلی محلوں کے مسائل منتخب نمائندوں کے ذریعے ہی حل ہونگے جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ایماندار اور دیانتدار قیادت کو میدان میں اُتارا ہے اوراس قیادت کے ذریعے ہی مسائل کا خاتمہ ممکن ہو گا ۔