حضرت علیؓ کی تعلیمات شجاعت کا درس دیتی ہیں،راغب حسین نعیمی

حضرت علیؓ کی تعلیمات شجاعت کا درس دیتی ہیں،راغب حسین نعیمی

نمائندہ خصوصی ) معروف مذہبی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ حق اورسچ کے متلاشی حضرت علیؓ کی سیرت مبارکہ کامطالعہ کریں خلیفہ چہارم حضرت علیؓ کرم اللہ وجہہ کی حیاتِ مبارکہ مسلم قوم کے لئے مینارہِ نورکی حیثیت رکھتی ہے ۔ آپؓ کی تعلیمات ہمیں صبر شجاعت کے ساتھ حکمت و تدبر اور معاملہ فہمی کا درس دیتی ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزجمعتہ المبارک کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ پوری دنیا میں بسنے والے اربوں مسلمان حضرت علی کی سیرت سے رہنمائی حاصل کر کے دنیا و آخرت میں حقیقی کامیابی اوربلندمقام حاصل کرسکتے ہیں۔آپؓ کی سیرت مبارکہ مسلمانوں کوطاغوتی طاقتوں کے خلافسیسہ پلائی دیوار ،ذاتی مفاد کے بجائے امت کے مفادکوترجیح دینے ، افتراق کے بجائے یکجہتی کادرس دیتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1