محکمہ جنرل سوشل ویلفیئر میں این جی اوز کی مانیٹرنگ کے حوالے سے اجلاس

محکمہ جنرل سوشل ویلفیئر میں این جی اوز کی مانیٹرنگ کے حوالے سے اجلاس

لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ جنرل سوشل ویلفیئر میں این جی اوز کی مانیٹرنگ کے حوالے سے اہم اجلاس ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر محمد یثرب ہنجرا کی زیر صدارت ہوا جس میں پنجاب بھر سے تمام ضلعی سوشل ویلفئیر افسران نے شرکت کی اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن محمد شفیق اعوان اور ڈپٹی ڈائریکٹر برائے این جی اوزلبنیٰ جبیں بھی مو جود تھیں۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر نے تمام ضلعی سوشل ویلفیئر افسرن کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے متعلقہ ضلعوں میں کام کرنے والی تمام این جی اوز کی باقاعدگی سے ما نیٹرنگ کریں اور خاص طور پر ان کی فنڈنگ کی چھان بین کی جائے کہ ان این جی اوز کی فنڈنگ کے ذرائع کون کون سے ہیں اور یہ فنڈزکہاں استعمال ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ این جی اوزکو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ جو بھی منصوبے شروع کریں ان کی فنڈنگ کی تفصیلات اپنے متعلقہ ضلعی افسران کو دیں اور ضلعی افسران تمام تر تفصیلات کا ہر پہلو سے جائزہ لیتے ہوئے انہیں اعلیٰ حکام تک پہنچائیں ۔اس موقع پر انہوں نے غیر فعال این۔جی۔اوز۔ کی دوبارہ سے ر جسٹریشن کے احکامات جاری کیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1