ماہنامہ اردو ڈائجسٹ کا طب و صحت نمبر شائع ہو گیا

ماہنامہ اردو ڈائجسٹ کا طب و صحت نمبر شائع ہو گیا

لاہور(پاکستان رپورٹ)ماہنامہ اردوڈائجسٹ کا طب و صحت نمبر شائع ہو کر مارکیٹ میں آ گیا ہے اس شمارے کو اگر طب اور صحت کے حوالے سے چھوٹا انسائیکلوپیڈیا کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ اس میں غذائیت، طب اور صحت کے حوالے سے بے شمار مضامین شامل ہیں جو انسانی صحت کے لئے خطرہ بننے والی بیماریوں کے عوامل، ان سے بچاؤ اور پیش آمدہ حالات کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اس ڈائجسٹ کو گھر کا ڈاکٹر بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف نیشنل افیئرز کے زیر انتظام منعقد ہونے والے سیمینار ’’بھارتی چیلنج سے نمٹنے کے لئے مربوط حکمت عملی‘‘ کی روداد بھی شامل ہے۔ بھارت میں مودی سرکار کا ایک سال مکمل ہونے پر ایک اہم تجزیہ بھی اسی شمارے میں شامل ہے جو بین الاقوامی امور کا مشاہدہ کرنے والوں کے لئے اہم دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے۔ علاوہ ازیں، امریکی لائبریری میں گوشہ اردو ڈائجسٹ کے قیام، آن لائن کاروبار کرنا سیکھیے، مار نہیں پیار، چائے نوشی، عوام ادب کے نمائندہ مضمون کے علاوہ ممتاز شاعرہ ڈاکٹر عمرانہ مشتاق کی شاعری بھی اسی شمارے کا حصہ ہے۔ جو قارئین کی توجہ ہٹنے اور بٹنے نہیں دیتی۔ یہ شمارہ ہر گھر کی اہم ضرورت ہے صرف 100روپے میں تمام بک سٹالوں پر دستیاب ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1