رینجر کے اختیارات میں کم از کم ایک سال کی توسیع ہو نی چا ہیے ،عبدالرحمن عزیز

رینجر کے اختیارات میں کم از کم ایک سال کی توسیع ہو نی چا ہیے ،عبدالرحمن عزیز

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام پنجاب کے رہنما عبدالرحمن عزیز نے اپنے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں رینجر کے اختیارات میں کم از کم ایک سال کی توسع ہو نی چا ہیے کیونکہ کراچی رینجرنے گزشتہ مہینوں میں کراچی میں امن و امان ، ٹارگٹ کِلنگ ، بھتہ خوری ،قبضہ مافیا اور’’ را ‘‘کے ا یجنٹوں کے حوالہ سے مو ثر اوربنیادی کر دار ادا کیا ہے ۔ کراچی میں حکومت وسول انتظامیہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کر نے میں ناکام رہی ہے ۔ رینجر کا کراچی آپریشن کا تسلسل نا گزیرہے کراچی کی عدالتوں کو بلا خوف وخطر فیصلے کر نے ہوں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب کا ادارہ سفید ہاتھی بن چکا ہے اس کی اوورہا لنگ کی از حد ضرورت ہے ۔نیب طبقہ اشرافیہ کو تحفظ دینا بند کرے ۔نیب کا پری بارگینگ نسخہ ختم ہونا چاہیے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1