رمضان کے آخری عشرے کا مزید اہتمام سنت نبوی ہے،ڈاکٹراشر ف جلالی

رمضان کے آخری عشرے کا مزید اہتمام سنت نبوی ہے،ڈاکٹراشر ف جلالی

لاہور(نمائندہ خصوصی)سر براہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کا مزید اہتمام سنت نبوی ﷺ ہے۔جوں جوں رمضان المبارک گزرتا جارہاہے دلوں میں رمضان کی جُدائی کا غم بڑھتا جارہا ہے۔ گیارہ مہینے کے حوادثات زمانہ کئی نشیب و فراز اور بحر زندگی کی موجوں کے کئی تھپیڑوں سے نبرد آزما ہوکرکوئی قسمت سے پھر آئندہ سال ساحل رمضان پر جا کر اُترے گا۔اس لیے رُخصت ہونے والے مہمان کی ناز برداری میں پوری ہمت لڑا دینی چاہیے اور رمضان کی ہر گھڑی کی قدر کرنی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نار جہنم سے آزادی کے اس عشرے میں حصول جنت کی پوری کوشش کرنی چاہیے چنانچہ اعتکاف طاق راتوں میں عبادت لیلۃ القدرکی تلاش،صدقہ فطر ، ختمات قرآن اور کثرت درود وسلام سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا تمغہ حاصل کرناچاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1