تحریک انصاف لوٹوں او ر بھگوڑوں کی جماعت بن چکی ہے،عابد حسین صدیقی

تحریک انصاف لوٹوں او ر بھگوڑوں کی جماعت بن چکی ہے،عابد حسین صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چھوڑنے والوں کی سیاست ختم ہو گئی پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جو بھی پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر گیا اُس کی سیاست اپنی موت آپ مر گئی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف لوٹوں اور بگوڑوں کی جماعت بن چکی ہے تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن اپنی قیادت سے سخت نالاں ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف میں اب کئی دھڑے بن چکے ہیں جو تحریک انصاف کے زوال کا سبب بننے والے ہیں۔ تحریک انصاف سے وابستہ لوگوں کی امیدیں دم توڑ چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن )حکومت عوام کو ڈیلیور کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ انتخابی دعوؤں کی طرح ماہ رمضان سے پہلے کئے گئے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔