نوجوان65سال سے جاری موروثی سیاست سے تنگ آگئے،انجینئر یاسر گیلانی

نوجوان65سال سے جاری موروثی سیاست سے تنگ آگئے،انجینئر یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی طرح عنقریب مسلم لیگ( ن) کے نظریاتی کارکن بھی چھوڑنے کی تیاری میں ہیں۔ جہاں مسلم لیگ( ن )کے کارکن اپنی حکومت کی پالیسیوں سے نالاں ہیں وہاں عام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کا موروثی قیادت اور سیاست کی وجہ سے عنقریب خاتمہ ہونے والا ہے زرداری نواز سمجھوتے نے پی پی پی کے کارکنوں کو سوچنے پر مجبور کر دیاپنجاب میں پی پی پی کا خاتمہ ہو چکا ہے، آصف زرداری کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ان کے ساتھی چھوڑ کر جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ملک میں 65 سال سے جاری موروثی سیاست سے عاجز آ چکے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1