تحریک انصاف تاجر برادری کے احتجاج کی حمایت کرتی ہے،سعدیہ سہیل رانا

تحریک انصاف تاجر برادری کے احتجاج کی حمایت کرتی ہے،سعدیہ سہیل رانا

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ بینک ٹرانزکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس بینکنگ سیکٹر کو تباہ کرنے کی سازش ہے تحریک انصاف تاجر برادری کے احتجاج کی بھرپور حمایت کرتی ہے اس احتجاج پر حکومت اس ٹیکس کو رول بیک کرنے پر آمادہ نظر آتی تھی لیکن اسکے باوجود حکومت نے تاجروں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے اور ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ 19 رکنی کمیٹی کے اجلاس کب ہونگے؟ اپنی جگہ پر یہ بھی ایک سوال ہے۔ اس اجلاس میں کبھی ایف بی آر کا نمائندہ نہیں آئیگا تو کبھی محکمہ خزانہ والے غیر حاضر ہونگے اور یوں حکومت اس کو طول دیکر تاجروں عوام اور بزنس کمیونٹی سے 0.6 ٹیکس وصول کرتی رہے گی حکومت کو چاہیے تھا کہ ٹیکس چوروں کیخلاف گھیرا تنگ کیا جاتا لیکن ٹیکس چوروں کو تلاش کرنے کی بجائے حکومت نے پہلے سے ٹیکس دینے والوں کو مزید قربانی کا بکرا بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیاں سمجھ سے بالاتر ہیں حکومت اگر بنکنگ سیکٹر کو تباہ ہونے سے بچانا چاہتی ہے تو 0.6 ٹیکس فی الفور واپس لے ورنہ لوگ بنکوں میں پیسہ رکھنا چھوڑ دینگے اور اس کا نقصان حکومت کو ہی ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1