متحدہ مسلم لیگ کی خبروں نے ایوانوں میں ہلچل مچا دی،الطاف شاہد

متحدہ مسلم لیگ کی خبروں نے ایوانوں میں ہلچل مچا دی،الطاف شاہد

لاہور(جنرل رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ یورپ وبرطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ اندرون ملک وبیرون ملک پاکستان کے صدرمملکت اورآرمی چیف کی حیثیت سے پرویز مشرف جہاں بھی جاتے وہاں ان کی بات غورسے سنی جاتی تھی اوران کے موقف کااحترام کیا جاتا تھا ۔میاں نوازشریف کواپنے کسی ہم منصب کے ساتھ بات کرنے کاڈھنگ نہیں آتا ،وہ دوسروں سے مرعوب ہوجاتے ہیں تیسری باروزیراعظم بن جانے کے باوجودمیاں نواز شریف سفارتی سوجھ بوجھ سے نابلد ہیں۔پرویزمشرف اپنے شانداردورصدارت میں جس بھرپوراندازسے پاکستان کے مفادات کی حفاظت اورمادروطن کی وکالت کرتے رہے اس طرح کوئی دوسرانہیں کرسکتاوہ پارٹی آفس میں مادرملت فاطمہ جناح ؒ کی48ویں برسی کے سلسلہ میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ چودھری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ متحدہ مسلم لیگ کے قیام کی اطلاعات آنے سے اقتدار کے ایوانوں میں صف ماتم بچھ گئی ہے پاکستان میں امن ،انصاف ،تعمیروترقی اورخوشحالی کے خواہاں لوگ متحدہ مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے اپنااپناکرداراداکریں گے ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ مسلم لیگ کی قیادت کیلئے پرویز مشرف انتہائی مفید رہیں گے متحدہ مسلم لیگ معرض وجودمیں آنے کے بعدپرویز مشرف کی قیادت میں جعلی حکومت سے نجات کیلئے ہم خیال اپوزیشن پارٹیوں کاایک گرینڈ الائنس بھی بنایا جاسکتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1