حضرت علیؓ کا دور نافذ کر کے بحران ختم ہوں گے،مولانا امجد
لاہور(نمائندہ خصوصی)حضرت علیؓ اور دیگر خلفاء کے دور کا نظام حکومت نافذ کر کے ہی ملک بحرانوں سے آزاد ہو گا حضرت علیؓ اور دیگر مجاہدین اسلام کی تعلیمات پر بھی کر کے ہی ملکی گھریلو ،کاروباری ،مشکلات بھی حل ہوں گی اور اللہ کی رحمتیں بر سیں گی ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے راہنماء اور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی مو لا نا محمد امجد خان نے جامعہ مسجد رحمانیہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع اور تکمیل قر آن کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ خلافت راشدہؓ کے نظام سے دوری کی وجہ سے وطن عزیز مشکلات کا شکار ہو تا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ اور دیگر صحابہ کرامؓ نے دین اسلام کو پھیلانے کے لیے قر بانیاں دیں جو تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہیں حضرت علیؓ کی تلوار نے کفر کے غرور کو حاک میں ملایا اور دین حق کے علم کے ذریعے کفر کو لا جواب کیا انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ کے ماننے والے اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہیں اور دین کو پھیلانے کا ذریعہ بنتے ہیں انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ اور دیگر خلفائے راشدین کے ایام سر کاری طور پر منائے جائیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس موقع پر عام تعطیل کی جا ئے انہوں نے کہا کہ حضرت علیؓ کی تعلیمات پر عمل کر نے سے ہی مسلمان مشکلات سے نجات پائے گا ۔دریں اثناء میڈیا کے نمائندوں اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ پنکچر کے بیان سے انحراف اصل حقیقت ہے واضح ہو گیا ہے کہ ڈرامہ تھا قوم مزید حقائق ابھی دیکھے گی لیکن ڈاکٹر عارف علوی کا بیان اس وقت آیا جب ان کی اپنی گاڑی پنکچر ہو چکی اس سے قبل کنٹینر بھی پنکچر ہو چکا تھا ۔