مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،اللہ رکھا چودھری

مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،اللہ رکھا چودھری

لاہور(وقائع نگار)مسلم لیگ( ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ غیرمعیاری، مضرصحت اور ملاوٹ والی اشیاء فروخت کرنے والے عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کھانے پینے والی اشیاء میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔خوردنی تیل، گھی، دودھ، مصالحہ جات ، پانی اور دیگر اشیاء میں ملاوٹ کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے، ایسے عناصر کی جگہ جیل ہے۔اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف ایسا کڑا ایکشن لیا جائے کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں۔ انسانی زندگیوں سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اگلے 4ماہ کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار مزید 4اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔انتظامیہ پنجا ب کے دیگر اضلاع میں بھی ملاوٹ والی اشیاء کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھے۔ غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے ہوٹلوں، ریستورانوں، بیکریوں ، دکانوں اور کھانے پینے کی اشیاء تیار کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف موثر ایکشن لینے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں -

مزید : میٹروپولیٹن 1