پیپلز پارٹی والوں کو نیب سے نہیں ڈرایا جا سکتا،اشرف بھٹی

پیپلز پارٹی والوں کو نیب سے نہیں ڈرایا جا سکتا،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ہم نے تختہ دارپرشہیدوں کاوجودجھولتا ہوادیکھا ہے۔ نیب کے آسیب سے ڈرنے والے اورہوں گے، ہمیں نہیں ڈرایاجاسکتا ۔ہم نے شاہی قلعہ کے عقوبت خانوں اورجیل کی کال کوٹھڑیوں میں ''زندہ ہے بھٹو''کے نعرے لگاتے جیالے دیکھے ہیں۔کوڑوں سے ہمارے وجود زخمی کرنیوالے حکمران ماضی میں ہما رے حوصلے پست کرسکے اورنہ آئندہ وہ اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب ہوں گے۔بدترین ظلم سہنا جبکہ تختہ داراورموت کی دہلیزپرکھڑے ہوکرآمروں اورفرعونوں کوللکارناہم نے قائدعوام اورشہید جمہوریت سے سیکھا ہے ۔ہماری صداؤں کودباتے دباتے کئی آمر خودمنوں مٹی تلے دب گئے مگرپیپلزپارٹی کی سیاسی طاقت میں کوئی کمی نہیں آئی ۔