سکولوں سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے استاتذہ کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

سکولوں سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے استاتذہ کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ذکاء اللہ ملک)محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں میں درس و تدریس میں خلل پیدا کرنے والے اساتذہ کے خلافشکنجہ تیار کر لیاوزیر اعلیٰ پنجاب کے ’’پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب ‘‘پروگرام کوکامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے سرکاری سکولوں سے بلاجواز غیر حاضر رہنے والے عادی و کام چور اساتذہ کو ملازمت سے فارغ کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ،جبکہ سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی سربراہی میں 5رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے جو ایک ماہ میں صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر کے تمام ای ڈی اوز سے ڈیٹا اکٹھاکرکے رپورٹ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو پیش کرے گی۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کی طرفسے تمام ای ڈی اوز کو ایک مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں اساتذہ کے روپ میں چھپی کالی بھیڑوں کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ سکولوں میں تدریسی ماحول کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے بغیر اجازت اور بغیر اطلاع ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے اساتذہ سمیت کام چور و عادی اساتذہ کے خلافسخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس ضمن میں کسی کی سماجی حیثیت کا بھی خیال نہ رکھاجائے تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مدد مل سکے۔مراسلہ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ’’پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب ‘‘پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے سیکرٹری تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر کے ای ڈی اوز ، ڈی ای او سیکنڈری ، ڈی ای او ایلیمنٹری مردانہ و زنانہ اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ٹریننگ پروگرام میں شرکت نہ کرنے والے ضلعی محکمہ تعلیم کے ٹیچرز کیخلافبھی انضباطی کارروائی کرتے ہوئے ان کی سالانہ انکریمنٹ اور تقرر و تبادلے روک دیے جائیں۔مراسلہ کے مطابق ایجوکیشن روڈ میپ پروگرام کے تحت تعلیمی اہدافحاصل کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نے کہا کہ حکومت پنجاب کی تعلیمی پالیسیوں پر عملدرآمد کے واضح نتائج سامنے آنے چاہئیں۔مراسلہ کے مطابق مانیٹرنگ رپورٹس کے تحت شرح حاضری مطلوبہ معیارسے کم ہونے پر متعلقہ ایجوکیشن آفیسر کے خلافبھی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن احمد علی کمبوہ نے ،روزنامہ پاکستان، کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ’’پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب ‘‘پروگرام کوکامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے سکولوں سے بلاجواز غیر حاضر رہنے والے عادی و کام چور اساتذہ کیخلاف کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی تاہم سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی سکولوں میں درس وتدریس کو پہلی ترجیح بنانے کیلئے ہر موثر اقدامات کئے جائیں گے۔ ۔